• Featured Post

    live cricket

     

    خلا میں سب سے زیادہ دن رہنے کا امریکی ریکارڈ ایک خاتون کے نامMost days the US record for a woman in space

    امریکی خلاباز پیگی وِٹسن نے خلا میں سب سے زیادہ دن رہنے کا کسی بھی امریکی خلاباز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
    ڈاکٹر وِٹسن کے پاس پہلے سے ہی سب سے زیادہ بار خلا میں کسی خاتون خلاباز کی جانب سے چہل قدمی کا ریکارڈ ہے اور وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں بین الاقوامی سپیس سٹیشن (آئی ایس ایس) کو دو بار کمانڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
    اب انھوں نے جیف ولیمز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جنھوں نے اس سے قبل خلا میں مجموعی طور پر 534 دن گزارے تھے۔
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی بیٹی ایوانکا نے ڈاکٹر وائٹسن کو مبارکباد دینے کے لیے ان سے رابطہ کیا۔

    وائٹ ہاؤس اور آئی ایس ایس کے درمیان ویڈیو چیٹ میں صدر ٹرمپ نے پیگی وِٹسن سے بات شروع کرتے

    ہوئے کہا کہ 'خلابازی کی تاریخ میں ان کا کارنامہ سنہرے دن کی طرح ہے۔'

    انھوں نے کہا: 'کمانڈر وِٹسن آپ نے کسی بھی امریکی خلاباز کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ 534 دن خلا میں رہنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
    'یہ ایک ناقابل یقین ریکارڈ ہے جو آپ نے توڑا ہے اور اپنے ملک اور دنیا کی جانب سے میں آپ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ یہ واقعی قابل قدر ہے۔'
    پھر انھوں نے پوچھا کہ ڈاکٹر وِٹسن اس ریکارڈ کے بارے میں کیا سوچتی ہیں جس کے جواب میں انھوں نے کہا: 'اس طرح کے ریکارڈ کو توڑنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور ناسا کے تمام ساتھیوں کی نمائندگی کرنا جنھوں نے اس خلائی سفر کو ممکن بنایا جس کے نتیجے میں یہ ریکارڈ قائم ہو سکا۔'
    انھوں نے مزید کہا کہ 'ناسا کے ساتھ یہ بہت دلچسپ وقت ہے۔ ہم لوگ سنہ 2030 کی دہائی میں مریخ کے مشن کے بارے میں پرجوش ہیں۔ زمین پر ایس ایل ایس راکٹ کی بنانے کی تیاری ہو رہی ہے جو کہ ہمیں بالآخر وہاں لے جائے گی۔ مجھے اپنی ٹیم پر بہت فخر ہے۔'

    No comments