• Featured Post

    live cricket

     

    Kurram Agency blast, killed at least eight people کرّم ایجنسی کے علاقے گودر میں دھماکہ، کم از کم آٹھ افراد ہلاک

    پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    یہ دھماکہ منگل کو صبح سویرے وسطی کرم کے علاقے گودر میں ہوا ہے اور پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دھماکے کا نشانہ ایک مسافر گاڑی بنی ہے۔
    * کرم ایجنسی میں کالعدم تنظیموں کا خوف
    * دس سال میں کرم ایجنسی میں کیا بدلا؟
    نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ہے جبکہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ دھماکہ گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا۔
    اس دھماکے میں آٹھ افراد کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

    No comments